Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد سے لاپتہ چینی شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد | زرائع نیوز

اسلام آباد سے لاپتہ چینی شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش راوالپنڈی کے علاقے سے مل گئی۔

پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لی جنگ نیوگ نامی چینی باشندہ 15 اپریل کو سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، اُس کے ساتھی نے گزشتہ روز گمشدگی کی درخواست تھانہ کوہسار میں درج کرائی۔

پولیس کے مطابق چینی باشندہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا اور دوائی خریدنے کے لیے اپنے گھر سے نکلا مگر واپس نہیں آیا، چینی باشندے کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے دوست نے درج کروائی تھی۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش راولپنڈی کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ملی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چینی باشندے کے سر پر چوٹیں تھیں اور لاش نالے سے ملی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چینی باشندے کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا، حادثاتی موت بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب چینی سفارت خانے اور قونصل جنرل نے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔