کوئٹہ : پشتون تحفظ مووومنٹ کے رہنما اور بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ارمان لونی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارمان لونی کی موت دل کے عارضے اور دھڑکن بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، یاد رہے کہ پی ٹی ایم نے پروفیسر کی ہلاکت کا الزام پولیس پر عائد کیا تھا جس کے خلاف گزشتہ ماہ پرچہ کٹ چکا ہے۔
سینیٹ کمیٹی سے ملاقات اور وزیراعظم کے بیان کے بعد ایک بار پھر پی ٹی ایم کو ملک دشمن قرار دیا جارہا ہے، کچھ چینلز نے ارمان لونی کی رپورٹ پر کچھ ایسے خبر چلائی کہ ملک دشمنوں کی جانب سے قومی اداروں کو بدنام کرنے والے عناصر کا چہرہ بے نقاب ہوگیا یوں پی ٹی ایم کی سازش ناکام ہوئی۔
کوئٹہ کے سنڈیمن سول اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو فروری کو مرنے والے پروفیسرارمان لونی کی موت دل کے عارضے اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔
یاد رہے کہ ارمان لونی کی فروری میں مبینہ ہلاکت ہوئی تھی جس میں اُن کی بہن نے پولیس افسر کو قصوروار قرار دیا تھا، گزشتہ ماہ سینیٹ کمیٹی نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی جس کے بعد تقریبا ایک ماہ گزر جانے کے بعد رپورٹ درج ہوئی۔
#PashtunStandWithManzoor
A symbol of strength against oppression and brutality.— Mohsin Dawar (@mjdawar) April 23, 2019
دوسری جانب پی ٹی ایم نے سوشل میڈیا پر #WeStandWithManzoor کے نام سے ہیش ٹیگ چلایا جس میں اراکین اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے بھی حصہ لیا۔
