مراد علی شاہ کو ایک ماہ کی مہلت

سندھ پولیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق اصلاحات نہ کرنے پر دو وزراء اور سیکرٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے سندھ حکومت کو 14 مئی پولیس رولزاور قانون بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

وزیر اعلی سندھ نے ایک ماہ میں پولیس رولز اور ایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرادی

مجھےوزیر اعلی کی یقین دہانی پر یقین نہیں کیونکہ ان کی بد نیتی واضح ہوچکی ہے، فیصل صدیقی ایڈووکیٹ

اگر سندھ حکومت میں اتنے ہی قابل لوگ ہیں تو پولیس ایکٹ کے ساتھ رولز کیوں نہیں بنا دیتے، اگر پولیس رولز کا معاملہ اسمبلی چلا گیا تو وہی ہوگا جو پہلے اسمبلی میں ہوتا آیا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی کے ریمارکس

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی آئی جی سندھ بھی نہیں کرسکتا، سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی تین بار پولیس رولز بناکر سندھ حکومت کو بھیج چکے ہیں، فیصل صدیقی ایڈووکیٹ