Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایک اور علمی شخصیت رخصت ہوئی | زرائع نیوز

ایک اور علمی شخصیت رخصت ہوئی

کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ستاہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر اجمل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اجمل کو گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کیں مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کا نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ مسجد ابراہیم اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔ ڈاکٹر اجمل شعبہ نباتات کے پروفیسر تھے اور انہیں 2017 میں جامعہ کراچی کا 17واں وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا، علمی اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر حکومت نے انہیں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔