درگاہ منگھوپیر 1کروڑ 19لاکھ ،عبد اﷲ شاہ غازی 18لاکھ ،عالم شاہ مزار جامع کلاتھ 33لاکھ ،نوری شاہ مزار تین ہٹی 20لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مختلف مزارات کی بجلی منقطع کے کرنےکے نوٹس موصول ہوچکے ہیں۔ چیئرمین گلوبل فاﺅنڈیشن محمد احمدداﺅد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف سندھ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کے بیشتر مزار ات کے بجلی کے بلز 2کروڑ59لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے۔گلوبل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد احمد کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہر کے بیشتر مزارات کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کے نوٹس موصول ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس عوامی مسئلے پر گلوبل فاﺅنڈیشن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور یہ موﺅقف پیش کیا ہے کہ محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے بیشتر مزارات کے بجلی کے بلز 2013سے ادا نہیں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مزارا ت کے بجلی کے بلزکروڑوں روپے چڑھ چکے ہیںاس مسئلے پر زائرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بلز کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب مختلف مزارات کی بجلی منقطع ہورہی ہیں۔
کراچی میں محکمہ اوقاف سندھ کے تحت آنے والے مزارات میں درگاہ منگھوپیر کا بل 1کروڑ 19لاکھ 94ہزار روپے، قطب عالم شاہ بخاری مزار نز دجامع کلاتھ کا بل 33لاکھ 80ہزار روپے، نوری شاہ مزار تین ہٹی کا بل 20لاکھ23ہزار روپے، غائب شاہ مزار کیماڑی کا بل19لاکھ 49ہزاررروپے، حضرت عبد اﷲ شاہ غازی مزار کلفٹن کا بل 18لاکھ 79ہزار روپے، درگاہ میراں داتا مزار نزد نشتر روڈ کا بل 17 لاکھ 59 ہزار روپے، درگار محمود شاہ بخاری فیڈرل بی ایریا کا بل 10 لاکھ 64ہزار روپے،زندہ شاہ مزار اکبر روڈ صدر کا بل 7لاکھ 78ہزار روپے ، نور شاہ غازی اچھی قبر کھاردر کا بل 02لاکھ 70ہزار روپے، چھٹن شاہ مزار کھارادر 02لاکھ 73ہزار روپے، حضرت سخی سلطان شاہ بخاری مزار نزد کالا پل کا بل 02لاکھ 69ہزار روپے، پیر احمد شاہ بخاری بھیم پورہ کا بل 01لاکھ06ہزار روپے،حضرت محمد شاہ دولہا سبزواری مزار کا بل 01 لاکھ69ہزار روپے، حضرت مستان شاہ بخاری مزار نزد گاڑی کھاتہ کا بل 01 لاکھ 31 ہزار روپے، حضرت سید جمال شاہ بخاری مزار نزد کھارادر کا بل 01لاکھ 19ہزار روپے ہوچکا ہے ۔
