Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
الطاف حسین پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 2 گھنٹے تک تفتیش | زرائع نیوز

الطاف حسین پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 2 گھنٹے تک تفتیش

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے برطانوی پولیس کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے وکیل کی معاونت حاصل کی ، برطانوی پولیس نے دو گھنٹے رات 10 بجے سے 12 بجے تک تفتیش کی۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پر اکسانے اور معاونت کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو گزشتہ روز حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا اور آج اُن پر برطانوی قوانین کے حساب سے فردِ جرم عائد ہونا تھی۔

دوران تفتیش بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو اپنا نام، والد ، والدہ کا نام پاکستان میں رہائش کا پتہ، تاریخ پیدائش کی تصدیق کی جبکہ بقیہ سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے وکلاء سے معاونت طلب کرلی۔

بانی ایم کیوایم کی24گھنٹےکیلئےحراست کاوقت پوراہونے کے بعد ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے مزید 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دائر کردی تاکہ تفتیش کا فیصلہ کیا جاسکے۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ہوئی یا انٹرویو کے لیے بلایا گیا؟ پولیس کی وضاحت

بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15 پولیس افسروں نے حصہ لیا تھا، الطاف حسین کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق بانی ایم کیو ایم سے تفتیش گزشتہ رات برطانوی وقت کے مطابق رات 10 تا 12 بجے تک کی گئی اور اس دوران لندن پولیس نے ان سے جو سوالات کیے ان کا الطاف حسین نے کوئی جواب نہیں دیا۔