Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کے وزیر شوکت یوسفزئی لائیو پریس کانفرنس کے دوران بلی بن گئے | زرائع نیوز

تحریک انصاف کے وزیر شوکت یوسفزئی لائیو پریس کانفرنس کے دوران بلی بن گئے

پشاور: خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی گزشتہ روز دیگر حکام کے ساتھ انتہائی اہم پریس کانفرنس کرنے بیٹھے جس کے

دوران وہاں بیٹھے تمام لوگ اسکرین پر بلی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق خبیر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کی جانب سے گذشتہ شب اہم معاملے پر پریس کانفرنس کی جسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی سوشل ٹیم نے فیس بک کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔

پریس کانفرنس میں جہاں مختلف اعلانات کیے گئے مگر اس میڈیا بریفنگ کے چرچے اُن کے چہرے کے تاثرات اور بلی بننے سے ہوگئے، تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے فیس بک پر براہ راست نشر ہونے والی پریس کانفرنس کی ویڈیو بناتے وقت کسی نے فلٹر آن کردیا۔

اس فلٹر کے تحت انسان کے کانوں پر بلی کے کان، ناک اور مونچھیں بالکل بلی کی طرح ہوجاتی ہیں، پریس کانفرنس نشر ہونے کے دوران اس ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے گئے اور لوگوں نے پی ٹی آئی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔