Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سمیع ابراہیم نے غدار کہا، چاہیے وزارت چلی جائے معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا، فواد چوہدری | زرائع نیوز

سمیع ابراہیم نے غدار کہا، چاہیے وزارت چلی جائے معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا، فواد چوہدری

فیصل آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سمیع ابراہیم سے معافی نہیں مانگیں گے چاہیے اُس کے لیے وزارت ہی کیوں نہ چلی جائے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ

فواد چوہدری کا مؤقف ہے کہ جب بات بڑی تو معاملہ یہاں تک پہنچ گیا جبکہ وفاقی وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم نے تقریب کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا جس پر فواد چوہدری کو غصہ آیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عزت نفس بہت اہم ہیں، یہ وزارتیں وغیرہ میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ مجھ سے عہدہ لے سکتا ہے مگر معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب سمیع ابراہیم نے اپنی حمایت میں ہونے والے مظاہرے سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے مکمل واقعہ بیان کیا۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ٹویٹر پر کھل کر اپنا دفاع خود کیا اور سمیع ابراہیم کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے تلخ حقائق بیان کردیے۔ انہوں نے عارف حمید بھٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔