وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صرف 25 ووٹوں سے منظور ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی تھی بجٹ کو کوئی پاس نہیں کرسکتا مگر حکومت نے اسے 25 ووٹوں کے فرق سے منظور کروایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ ریلوے میں پیسے جمع کرا دیں، ریلوےکے سی آر 42 میں سے 36 کلو میٹر خالی کرا سکتا ہے ، تمام لوگوں کو 90دن کی چھوٹ دیتاہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 ایم این اے آنے کےلیے تیار ہیں 20 بھی ہو سکتے ہیں ، آصف زرداری کو چئیرمین بننا اور بنانا آتاہے ، میری اطلاع کے مطابق چیئرمین سینٹ کو ہٹانا سیاسی بارگیننگ ہے۔
