لاہور: پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلا بھی کیا۔
مہندی کی تقریب میں محمد عامر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کے خوب اسٹیپ مارے اور اندر چھپا فن دکھایا، حاضرین میں بیٹھے چند لوگوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز محمد عامر نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست ظہیر عباس کی مہندی میں شرکت کررہے ہیں اور انہوں نے خوب ہلہ گلا بھی کیا
Had super fun @ZaheerAbbasKh18 mehndi night and huge shoutout to @faiza_saqlain for these awsome outfits for us… pic.twitter.com/jrMuDAC1to
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) July 20, 2019
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد عامر اور اُن کی اہلیہ اسٹیج پر ایک گانے پر ہلا گلا کررہے ہیں۔
https://www.facebook.com/2608567436051716/videos/963678567135964/
