لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادی آجکل جارحانہ سیاست کے موڈ میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد میں عوامی ریلیاں نکالیں جبکہ اُس سے قبل ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی گئی۔
مریم نواز نے گزشتہ روز اپنے کارکنان سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ’’رائے ونڈ کے نمبر پر ایک شخص کی کال آئی وہ اپنے آپ کو ایک ادارے کا سربراہ بتا رہا تھا‘‘۔
’’مجھے آپریٹر نے بتا کر کال ٹرانسفر کی اور جب میں بات چیت کررہی تھی تو اسی دوران احساس ہوا سامنے بولنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے‘‘۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ اُن کو ادارے کے سربراہ کا نام استعمال کرنے والے شخص نے ڈیل کی پیش کش بھی کی مگر انہیں احساس ہوا کہ کال ٹریپ ہورہی ہے لہذا انہوں نے فون رکھ دیا۔
مجھے کل رائونڈ کے نمبر پر کسی موبائل نمبر سے فون آیا کہ ایک ادارے کے سربراہ بات کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن وہ مجھے شک ہو گیا کہ وہ نہیں ہیں اور مجھے ٹریپ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے pic.twitter.com/ZVwA2ZMI21
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) July 24, 2019
