Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جعلی اکاؤنٹس کیس، تفتیشی افسران اور گواہان کو سنگین دھمکیاں‌ ملنے کا انکشاف | زرائع نیوز

جعلی اکاؤنٹس کیس، تفتیشی افسران اور گواہان کو سنگین دھمکیاں‌ ملنے کا انکشاف

اسلام آباد۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث مافیا کی جانب سے دھمکیاں دئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق مافیا کی جانب سے کیس کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

نیب افسران نے اعلی حکام کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا، کیس کے گواہان کو بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا، کیس سے تعلق رکھنے والے گواہان کا نیب سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہیں ہیں، متعدد گواہان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔خط میں اومنی گروپ کی جانب سے دھمکیاں دینے کا بھی ذکر ہے۔

نیب نے افسران اور گواہان کو دھمکیاں ملنے کے بعد حکومت سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گواہان کو مکمل تحفظ دینے کے لئے حکومت کو خط لکھا جائے گا۔