Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم لندن کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں کریک ڈاؤن | زرائع نیوز

ایم کیو ایم لندن کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں کریک ڈاؤن

کراچی / حیدرآباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مصدقہ اطلاعات اور کڑی نگرانی کے بعد سندھ کے تمام شہروں میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، عیدالاضحیٰ یا چودہ اگست کو بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے یا پھر ترانے بجانے والے لڑکوں کو ویڈیو کے ذریعے نشاندہی کے بعد گھروں سے گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے ہمدردی یا تعلق رکھنے والے دس سے زائد کارکنان کی گرفتاری ہوئی جن میں سے کچھ کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ کچھ کی گرفتاری کو شواہد حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ ظاہر کیا جائے گا تاکہ شہر میں بننے والا نیٹ ورک ایک بار پھر توڑا جاسکے،

ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی پر ہونے والی تقریبات میں ساتھی ترانہ بجایا تھا جس کے بعد اُن کی باقاعدہ نگرانی کی گئی اور پھر مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا، اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی ہمدردی رکھنے والوں کی نگرانی کا عمل تیز سخت کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔