Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
درندہ صف پولیس اہلکاروں کی نارتھ کراچی کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی | زرائع نیوز

درندہ صف پولیس اہلکاروں کی نارتھ کراچی کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کراچی: شہر قائد کے مختلف تھانوں میں تعینات ہونے والے پولیس اہلکاروں نے اپنے 6 دوستوں کے ساتھ مل کر نارتھ کراچی کی رہائشی خاتون کے ساتھ اسلحے کے زور پر زیادتی کی، کراچی پولیس اہلکاروں کا نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا، دو پولیس اہلکاروں کا دوستوں کے ساتھ نارتھ کراچی کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کے زور پر گینگ ریپ کیا۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 کی رہائشی (ک) سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان نے خاتون کے گھر میں گھس کر زیادتی کی، پولیس خاتون کی درخواست پر مقدمی الزام نمبر 315/19 درج کرلیا۔ ذرائع ، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ 26 ستمبر کی دوپہر 12 بارہ بجے میرے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی، میں نے دروازہ کھولا تو کچھ لوگ زبردستی میرے گھر میں گھس گئے، جن میں سے دو ملزمان کے نام کامران ملک اور سرفراز ہیں۔

سرفراز نامی شخص میرے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بناتا رہا، جبکہ کامران نامی ملزم نے میرا موبائل نمبر اپنے موبائل میں سیو کیا اور کہا کہ رابطے میں رہنا، تمام ملزمان نے جاتے ہوئے مجھے دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو نقصان ہوگا، ملزمان کے جانے کے بعد کامران نے مجھے فون اور میسج کئے، ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے فرسٹ فلور پر رہائش پذیر خاتون نے بھی دیکھا، دوپہر دو بجے جب میرا شوہر گھر آیا تو ساری صورتحال بتائی اور اب شوہر کے ساتھ ان چھ افراد کے خلاف رپورٹ کرانے تھانے آئی ہوں، گرفتار ملزم دانش ایس پی گڈاپ کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، جبکہ ملزم سرفراز ماضی میں بھی دو بار ڈکیتی اور قتل کے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے، آج کل اس کی ڈیوٹی ہیڈ کوارٹر میں تھی، جبکہ دیگر ملزمان میں کامران، لیاقت، رضوان اور نعیم شامل ہیں۔

پولیس حکام نے ذرائع نمائندے کو تصدیق کی کہ گرفتار پولیس اہلکاروں میں سے تین نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، اعتراف جرم کرنے والوں میں علی، سرفراز اور کامران شامل ہیں۔