Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد کھلاڑیوں‌ کا جشن ، ویڈیو سامنے آگئی | زرائع نیوز

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد کھلاڑیوں‌ کا جشن ، ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب سے کچھ دیر قبل سرفراز احمد سے تینوں فارمیٹ کی قیادت واپس لے کر ٹیسٹ کا کپتان اظہر علی، ٹی ٹوئنٹی بابر اعظم کو منتخب کیا۔ پی سی بی نے فی الحال ون ڈے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا البتہ عماد وسیم اور محمد حفیظ کو بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

پی سی بی کے اعلان کے بعد آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں کھلاڑی جشن منارہے تھے اور ایک پریکٹس کرنے والا کھلاڑی سرفراز کو گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کررہا تھا۔جیونیوز کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ویڈیو سابق کپتان کی دل آزاری کے لیے نہیں بلکہ ایک خاص مقصد کے لیے شیئر کی گئی۔

وہ خاص مقصد پی سی بی ترجمان نے کچھ یوں بیان کیا کہ ’ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگا جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوئی ہے، اسی حوالے سے تمام کرکٹ بورڈز نے ویڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا البتہ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کی شیئرنگ اور سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے ٹائمنگ میچ ہونے سے غلط تاثر پیدا ہوا‘۔