Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آزادی مارچ، خواتین رپورٹرز کے ساتھ کیا گیا؟ | زرائع نیوز

آزادی مارچ، خواتین رپورٹرز کے ساتھ کیا گیا؟

جمعیت علماء اسلام ف کا آزادی مارچ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ گیا اور اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مولانا دھرنا دیں گے۔

کراچی سے 27 اکتوبر کو چلنے والا آزادی مارچ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کل اسلام آباد پہنچا، اس دوران شرکا بالکل پرامن رہے اور کوئی بھی پتہ نہ ٹوٹا، مولانا کا دعویٰ ہے کہ اُن کے ساتھ پانچ لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سالوں میں ہونے والے جلسوں میں اتنا رش نہیں دیکھا جتنا آزادی مارچ ہے، ایک روز قبل غریدہ فاروقی بھی انٹرویو لینے کے لیے کاررواں میں شریک ہوئیں اور انہوں نے سر سے دوپٹہ اوڑھ کر انٹرویو کیا۔

 خواتین رپوٹرز جب دھرنے کی کوریج کے لیے جلسہ گاہ پہنچیں تو وہاں موجود کارکنان اور سیکورٹی نے انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جے یو آئی ف کے سیکورٹی رضا کاروں نے کہا کہ خواتین جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہو سکتیں اور خواتین رپورٹرز دھرنے کی کوریج بھی نہیں کر سکتیں۔

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولانا غفور حیدری نے اعلان کیا کہ خواتین رپورٹرز جلسے کی اب کوریج کرسکتی ہیں۔