Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بابا گرونناک کو ایک اور اعزاز | زرائع نیوز

بابا گرونناک کو ایک اور اعزاز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی اور مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں سکے کی رونمائی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر باقر اور پاکستان سکھ کونسل کے سربراہ رمیش سنگھ حالصہ سمیت دیگر افراز نے شرکت کی۔

قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے سکے کی قیمت 550 روپے مقرر کی گئی، اس کے ایک جانب گروناناک دیوجی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے جبکہ دوسری جانب چاند ستارہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام لکھا ہوا ہے۔

سکے پر بابا گرونانک کا سن پیدائش اور وفات کا سال بھی درج ہے۔