اسلام آباد: جنرل مشرف کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے مشرف ٹرائل کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست دائرکی تھی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کا کہنا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں اجازت نہیں دیتا کہ وہ کیس کی پیروی کریں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مشرف کیس پر تبادلہ خیال کیا۔
