Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکی تھنک ٹینک کا ملازم وزیر اعظم کا معاونِ خصوصی مقرر، شیری مزاری کا انکشاف | زرائع نیوز

امریکی تھنک ٹینک کا ملازم وزیر اعظم کا معاونِ خصوصی مقرر، شیری مزاری کا انکشاف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اینڈ اسٹریٹجیک پالیسی پلاننگ کے شعبے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

کابینہ کے جوائنٹ سیکریٹری کے دستخط کے ساتھ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ وہی معید یوسف ہیں جن کے بارے میں انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے ٹویٹ کر کے انکشاف کیا تھا۔ شیری مزاری کا دو سال قبل کیا گیا ٹویٹ ایک بار پھر سامنے آیا جس میں انہوں نے معید یوسف کو امریکی تھنک ٹینک کا ملازم قرار دیا اور بتایا کہ انہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈکلیئر کیا گیا۔