لاہور: پنجاب اسمبلی میں منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 20 اراکین نے اسمبلی پارلیمانی پارٹی میں اپنا علیحدہ گروپ بنا کر کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گروپ میں لیہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن سردار شہاب الدین نے بتایا کہ گروپ میں ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان،گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔
گروپ میں شامل اراکین کا زیادہ تر تعلق گوجرانوالہ ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان سے ہے، اراکین نے اپنے حلقوں اور علاقوں کو مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد فارورڈ بلاک بنایا۔
