Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل واؤڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک، نکاح نامہ جعلی اور ٹیکس ادائیگی جھوٹ‌ نکلی | زرائع نیوز

فیصل واؤڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک، نکاح نامہ جعلی اور ٹیکس ادائیگی جھوٹ‌ نکلی

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی تعلیمی اسناد مشکوک ، ٹیکس ادائیگی جھوٹ نکلی جبکہ سابق اہلیہ نے مبینہ نکاح نامے کو بھی جھوٹا قرار دے دیا۔ دی نیوز اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف فیصل واؤڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائد بھی کئے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی تعلمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ڈیٹا میں ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا۔ اہلیہ کے ساتھ ہونے والے نکاح کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی بیوی سابقہ شوہر سے جا ملی۔

فیصل واؤڈا کی مشکلات میں‌ اضافہ، نااہلی کی درخواست دائر

فیصل واوڈا اور ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ خلع نامے کا بھی کوئی ریکارڈٖ موجود نہیں ہے۔ جس پر ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔ قبل ازیں سینئر صحافی فخر درانی لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدادیں منظرعام پرلے آئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں صحافی فخر درانی کا کہنا ہے کہ آئیےآج آپ کو لندن کےقیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر فیصلہ واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہونا تھی مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیش کار نے اگلی تاریخ دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصل وواڈا اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو  پیر 24 فروری  تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

نیب فیصلے سے قبل ہی فیصل واؤڈا کو کلین چٹ