کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے بہت سارے اہم معاملات پر خاموشی توڑ دی۔
اے آر وائیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کرنے والے خواجہ اظہار الحسن نے وسیم بادامی کے ہر سوال کا مفصل اور دلیل کے ساتھ جواب دیا۔
ایک موقع پر وسیم بادامی نے کراچی کے ماضی اور بدامنی کے حوالے سے سوال کیا تو خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ : ’’ماضی میں کراچی میں بہت سارے مافیاز سرگرم تھے، ایم کیو ایم کے جتنے بھی کارکنان کو حراست میں لیا گیا وہ تقریباً سب واپس آئے اور اُن میں سے صرف ایک فیصد کو ہی سزا ہوئی‘۔
وسیم بادامی سے استفسار کیا کہ ’جب کراچی میں یہ سب ہوتا تھا تو ایم کیو ایم ہی شہر کی سب سے منظم جماعت ہوتی تھی، ایک فون کال پر سب کچھ بند ہوجاتا تھا‘۔ خواجہ اظہار الحسن نے اس پر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ سب سے منظم تو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز ہوتی ہیں‘۔
خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ عید کے روز ہونے والے قاتلانہ حملے میں داعش کا ذیلی گروپ ملوث تھا جبکہ گلستان جوہر میں ہونے والے میلاد دھماکے میں سابق ساتھی (ایم کیو ایم لندن) کے لوگوں کے ملوث ہونے کا بتایا گیا جنہیں گرفتار بھی کیا گیا۔
رکن سندھ اسمبلی نے دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔
ہم حکومت کےاتحادی ہیں، ن لیگ نےکہاسندھ کی تمام جماعتوں سےملناچاہتےہیں، ن لیگ کسی خواہش کااظہارکریں گےتوخوش آمدیدکہیں گے، پیپلزپارٹی کوکچھ بھی کہیں وہ اپنی من مانی کرتےرہیں گے، پی ٹی آئی کےساتھ ابھی تک کاتجربہ ٹھیک ہے10میں سے6نمبردوں گا‘۔
عید کے روز ہونے والا قاتلانہ حملہ
نماز عید کی ادائیگی کے دوران مجھےلگامیری پچھلی صف میں مسلح لوگ کھڑےہیں، میرےبچےساتھ تھے،نمازپڑھتےہی بچوں کودیکھا، میں الرٹ ہوگیاتھا،دہشتگردپولیس کی وردی میں تھے، فائرنگ کےوقت میں بس کےپیچھےتھا، مجھےآج تک افسوس ہےمیری وجہ سےجوشہادتیں ہوئیں، مجھےاس واقعےنےکئی راتوں تک سونےنہیں دیا اور میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا‘۔
کراچی بدامنی پر خواجہ اظہار کا مؤقف
’’ کراچی میں جنگل کی طرح لڑائیاں ہوئیں، مجھےاپنی 31سالہ سیاسی وابستگی سےشرمندگی نہیں ہے، بانی ایم کیوایم کےنعرےپرشرمندگی ہےکاش یہ نہ ہوتا۔‘‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان دھاندلی سےوزیراعظم نہیں بنے، پرویزمشرف ڈکٹیٹرنہیں تھے، مشکل ہےفاروق ستارایم کیوایم میں دوبارہ آئیں، تحریک انصاف میں کرپشن نہیں ہے، اسحاق ڈاراورحیدرعباس رضوی کوپاکستان آناچاہئے، بانی ایم کیو ایم کو بھی آنا چاہیے‘۔
مکمل ویڈیو
