کراچی: سربراہ تنظیم(ایم کیوایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارکے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکا معاملہ، ڈاکٹرفاروق ستارسمیت14ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
کرونا وائرس کے پیش نظر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے گیارہ اپریل تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرنا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرکےمکینوں کی بےدخلی کیخلاف مظاہرے میں فاروق ستارنےشرکت کی تھی، انہوں نے عوامی نمائندے کی حیثیثت سے شرکت کی اور پولیس نے بد دیانتی کی بنیاد پر فاروق ستار کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔
