کرونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پھر معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں، مولانا طارق جمیل کا زبردست ویڈیو پیغام
معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کرونا وائرس کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنانے والی احتیاطی تدابیر پر شرعی نقطہ نظر بیان کیا۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ موت برحق ہے، یہ حادثے یا بیماری سے نہیں آتی مگر ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، نوافل ادا کریں، گھر سے نکلنے سے پہلے صدقہ دیں، نمازوں کو مختصر کریں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی ماہرین نے دنیا کو آئیڈیل جگہ بنانے کی کوشش کی مگر آئیڈیل جگہ صرف جنت ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہے ضرور آزمائیں گے، آخر موت ہے۔ طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جن لوگوں پر مصیبت آئے اور وہ شور نہ مچائے اس کے لئے آخرت میں خوش خبری ہے۔ حضرت محمد ﷺ سے زیادہ اللہ پر کسی کا یقین نہیں ، جب حضور ﷺ مدینہ کی ہجرت کیلئے نکلے تو ایک کافر کو اپنا گائیڈر رکھا جو پہاڑی راستوں کو جانتا تھا۔ اس لئے ہمیں بھی اللہ پر توکل ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔
