Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مولانا ناصر مدنی تشدد میں‌ ملوث ملزمان گرفتار، یہ کون لوگ ہیں؟‌ جانیے | زرائع نیوز

مولانا ناصر مدنی تشدد میں‌ ملوث ملزمان گرفتار، یہ کون لوگ ہیں؟‌ جانیے

مولانا ناصر مدنی تشدد میں‌ ملوث ملزمان گرفتار، یہ کون لوگ ہیں؟‌ جانیے

لاہور: ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا اور تشدد کا نشانہ بننے والے ناصر مدنی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا صاحب کو مخالف پیر کے مریدوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایک روز قبل عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں سنگین نتائج دھمکیاں بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا۔ آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس نے اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔

مولانا ناصر مدنی کا مبینہ اغوا اور بہیمانہ تشدد، ویڈیو دیکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب اپڈیٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جب کہ سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔ابتدائی اور غیر حتمی معلومات کے مطابق مولانا صاحب کو مخالف پیر کے مریدوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں دیگر پیران کرام اپنے پیٹی بند بھائی کی کتنی اور کیسی مذمت کرتے ہیں؟