Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معاشی ابتری، حکومت کا کراچی ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

معاشی ابتری، حکومت کا کراچی ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت پاکستان نے کراچی ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا، اس بات کا انکشاف کیا ہے ڈان نیوز سے وابستہ سینئر صحافی مبشر زیدی نے۔

سینئر صحافی مبشر زیدی نے ایسی خبر سنا دی ہے کہ سن کر عوام شدید پریشان ہو جائیں گے کیونکہ اب حکومت وہی کام کرنے جارہی ہے جس کی ماضی میں عمران خان سب سے زیادہ مخالفت کرتے رہے ہیں ۔ سینئر صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ” وفاقی کابینہ نے 700 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کرنے کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تین سال کیلئے گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماضی میں شریف حکومت نے بھی ایسے ہی بانڈز کیلئے موٹروے کو گروی رکھا تھا ۔“