احساس پروگرام، میسج بھیجنے کے بعد کیا کرنا ہے؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریبوں ، مزدور اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے احساس پروگرام کا اجرا کیا گیا جس کے تحت انہیں حکومت کی طرف سے 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مستحقین اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش (-) کے مسیج میں لکھ کر اسے 8171 پر بھیجیں پھر وہاں سے ایک میسج آئے گا کہ اپنے ضلعی دفتر سے رابطہ کریں۔
یہ میسج جن لوگوں کو موصول ہوا وہ بجائے ضلعی دفاتر جانے کے آن لائن فارم بھر دیں جس کے بعد آپ کی فراہم کردہ تفصیل کی تصدیق ہوگی اور پھر حکومت کی جانب سے رقم آپ کے گھر پر بھیج دی جائے گی۔
یاد رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، یا کسی بھی سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے اس کے اہل نہیں جبکہ سرکاری ملازمین بھی اپلائی نہیں کرسکتے، اگر معلومات غلط فراہم کی جائیں گی تو حکومت پاکستان آپ کے خلاف کارروائی بھی کرسکتی ہے۔
