Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ کے وڈیروں‌ سے لڑنے والی ام رباب کی جان کو پی پی سے خطرہ، قتل کیا جاسکتا ہے | زرائع نیوز

سندھ کے وڈیروں‌ سے لڑنے والی ام رباب کی جان کو پی پی سے خطرہ، قتل کیا جاسکتا ہے

سندھ کے وڈیروں‌ سے لڑنے والی ام رباب کی جان کو پی پی سے خطرہ، قتل کیا جاسکتا ہے

کراچی: اپنے والد اور چچا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی جنگ لڑنے والی نوجوان لڑکی ام رباب کی جان کو سنگین خطرات درپیش ہیں جس کا انہوں نے آج برملا اظہار بھی کیا۔

ام رباب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کے2ایم پی ایزنےوالد،دادااورچچاکاقتل کیاتھا، اب انہیں سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ تحفظ فراہم کررہے ہیں، یہ لوگ اب مجھے بھی قتل کرسکتے ہیں کیونکہ پی پی کے لیے کسی کو قتل کرنا مشکل کام نہیں ہے۔

ام رباب کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی میں میں قانون کی پاسداری کررہی ہوں، سردارخان اوربرہان خان نےالگ الگ وکیل کیےہیں، کسی ایک بھائی کاوکیل آتاہےتوکبھی دوسرےکا، اداروں سےکہتی ہوں کہ دیکھیں قانون کامذاق اڑایاجارہاہے، جاگیرداروں ،وڈیروں سےصرف عدالتیں ہی پوچھ سکتی ہیں، پولیس چھاپہ مارنےسےان کوپہلےسےہی آگاہ کردیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نےآرپی اوسکھراورحیدرآبادکوتعاون نہ کرنے کاکہاہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ بھی ایک سندھی ہیں دیکھیں سندھ کی بیٹی کیساتھ کیاسلوک ہورہاہے، انصاف دینےمیں مددنہیں کرسکتےتورکاوٹ بھی نہ بنیں،وزیراعلیٰ سندھ ایسےقاتلوں کوحفاظت دےکرکیاثابت کرناچاہتےہیں، وزیراعلیٰ سندھ کیاآپ سندھ میں مزیدقتل کرواناچاہتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ نےان قاتلوں کوپناہ دی ہوئی ہے، اگرعدالتوں میں انکےخلاف کیس چلےتومیں ثبوت دونگی، میں انصاف کیلئےدربدرہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا،وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پارٹی میں قاتل بٹھا کر رکھے ہیں ، آپ اپنوں کے ہی قاتل ہیں کسی اور میں جرات نہیں، گواہ اور ثبوت موجود ہیں،تاخیری حربے استعمال کئےجارہےہیں، میں تمام ثبوت عدالتوں کودینےکوتیارہوں، ہوسکتا ہے اگلا ہدف میں ہوں، ان کیلئے کسی کوقتل کرانا مشکل نہیں۔