Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کے صدور سمیت اہم ذمہ داران کی ایم کیو ایم میں‌ شمولیت | زرائع نیوز

تحریک انصاف کے صدور سمیت اہم ذمہ داران کی ایم کیو ایم میں‌ شمولیت

تحریک انصاف کے صدر سمیت اہم ذمہ داران کی ایم کیو ایم میں‌ شمولیت

تحریک انصاف حیدرآباد کے اہم ذمہ داران اور عہدیداران نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں تحریک انصاف کے صدر علیم مرزا نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق علیم مرزا کے ساتھ سینئر نائب صدر شرافت علی سمیت دیگر اہم عہدیداران نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر ایم کیو ایم کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے صدور کی حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی ، انجارج و اراکین کمیٹی حیدرآباد سے بھی ملاقات ہوئی۔

Image

مذکورہ صدور ایم کیو ایم چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور اب وہ دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوگئے ہیں۔