Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
قاتلانہ حملہ، ندیم نصرت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ | زرائع نیوز

قاتلانہ حملہ، ندیم نصرت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ

ندیم نصرت پر قاتلانہ حملے کا دعوی

امریکی ریاست ہیوسٹن میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق کنونئر اور وائس آف کراچی کے چیئرمین ندیم نصرت پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے بعد اُن کی موت کے حوالے سے خبر چلائی گئی جو بالکل بے بنیاد ہے۔

وائس آف کراچی کی مرکزی کمیٹی کے مطابق ‏چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ ہیوسٹن میں دوپہر کو اس وقت ہوا جب وہ تنظیمی پروگرام کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔ فائرنگ کے وقت گاڑی میں ندیم نصرت کے ساتھ وائس آف کراچی کے نشرو اشاعت سیکریٹری شاہد فرہاد بھی موجود تھے، جو بالکل محفوظ رہے۔

وائس آف کراچی کی مرکزی کمیٹی کی کارکنان اور ہمدردوں سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مہاجر چیئرمین ندیم نصرت اور انکی فیملی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

اب سیکریٹری اطلاعات شاہد فرہاد نے ندیم نصرت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ کے فضل سے وہ محفوظ رہے‘۔ وہ جلد ہی ایک پیغام جاری کریں گے۔ واسع جلیل نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، مقامی انتظامیہ اس کی تفتیش کررہی ہیں۔

‎یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ندیم نصرت ، واسع جلیل اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وائس آف کراچی نامی سیاسی و فلاحی گروپ چلا رہے ہیں۔