Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
13 جولائی جمہوریت کا سیاہ ترین دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ | زرائع نیوز

13 جولائی جمہوریت کا سیاہ ترین دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

13 جولائی جمہوریت کا سیاہ ترین دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

سماجی رابطے اور مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان ٹرینڈ میں اس وقت دوسرے نمبر پر  #13JulyBlackDayOfDemocracy دوسرے نمبر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، جبکہ صفِ اول میں یوم شہدا کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کا ٹرینڈ ہے۔

تیرہ جولائی جمہویت کا سیاہ ترین دن کا ہیش ٹیگ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ چلار ہے ہیں، مگر یہ کیوں ہے، اس بارے میں شاید آپ بھول گئے ہوں مگر فکر کی بات نہیں ہم یاددہانی کرادیتے ہیں۔

سنہ 2018 ، 13 جولائی کو مریم نواز شریف اپنی بیمار والدہ اور والد نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نواز کو بستر مرگ پر برطانیہ چھوڑ کر پانامہ کیس میں عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان پہنچے، باپ بیٹی کو ایئرپورٹ سے ہی تحویل میں لے کر منتقل کردیا تھا ، جس کے بعد انہیں حوالات کے پیچھے جانا پڑا اور پھر کلثوم نواز بھی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف اور مریم پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کلثوم نواز کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس پاکستان آئے تھے، مگر اوراق پلٹے جائیں تو کہی جگہ پر ڈیل کے ساتھ خاموشی اور رہائی پھر لہجے میں تلخی نظر آتی ہے۔

ماں کی قربانی دینے کے بعد مریم نواز آج بھی ووٹ کو عزت دو بیانیے کے ساتھ بظاہر کھڑی نظر آتی ہیں جبکہ شہبازشریف گروپ کو مبصرین اس بیانیے کا مخالف اور اسٹیبشلمنٹ سے نرم گوشہ رکھنے والا قرار دیتے ہیں۔