Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسٹیٹ بینک پاکستان نے جعلی نوٹوں‌ کو اصلی قرار دے دیا | زرائع نیوز

اسٹیٹ بینک پاکستان نے جعلی نوٹوں‌ کو اصلی قرار دے دیا

کراچی،  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5سو روپے کے بغیر جھنڈے کے نوٹ کے اصلی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ بغیر جھنڈے کے 5سو روپے کے نوٹ قابل استعمال ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ءسے 2009ءتک 2سو روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کیے گئے تھے۔

جنوری 2010ءکے بعد 5سو روپے کے کرنسی نوٹوں کے سکیورٹی فیچر بڑھاتے ہوئے جھنڈا شامل کیا گیا تھا، تاہم پہلے جاری کیے گئے نوٹ منسوخ نہیں ہوئے تھے۔ مرکزی بینک کے مطابق ان نوٹوں کے متعلق سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں ہے۔