Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ | زرائع نیوز

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹ)میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دیکر ضلع شرقی کو مثالی ضلع بنانے میں کردار ادا کریں، شکایتی مرکز کو فعال رکھا جائے عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر آئ ٹی عظیم حیدر، انچارج سیکورٹی عبدالماجد ودیگر افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے دفاتر کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے ایم اینڈای اسٹور روم سمیت دفاتر کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ اسٹور روم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے تجاوزات کے حوالے سے جو سامان آئے اس کی ہر چیز کی آمد واخراج کا ریکارڈ ہونا چاہیئے،دستاویزی صورت میں ریکارڈ ترتیب دینے سے ہر چیز دستاویز کی صورت میں سامنے ہوتی ہے اور یہ معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر اشیاء کی کیا ضروریات ہیں جسے ملحوظ خاطر رکھکر آئندہ کیلئے ضلع کی بہتری کیلئے انہیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن اور امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں سڑکوں کی بہتری، روڈ لیولنگ، بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے نالہ صفائ، نالوں پر سلیب سے ڈھکنے اور تواتر کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام سر انجام دئیے گئے اور دئیے جارہے ہیں گزشتہ دنوں اور ان دنوں محرم الحرام کے پیش نظر بلدیاتی خدمات پر خصوصی توجہ دیکر مذکورہ کاموں کے ساتھ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس،ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں فیومیگیشن،آوارہ کتوں کی بیخ کنی، ملبہ ومٹی اٹھانے اور جھاڑیوں اور درختوں کو تراشنے کے کام تواتر کے ساتھ انجام دئیے جارہے ہیں.