تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سمیت 150 سے زائد سیاسی کارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پردیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد افراد کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اورایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن،سی او سی کے انچارج فرقان اطیب اور نیو کراچی ٹاؤ ن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں سید عبدالحمید ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی نیو کراچی،محمد قوی خان نائب صدر یوسی 10 پی ٹی آئی،محمد شاکر حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری یوسی10پی ٹی آئی،محمد اسلم سینئرنائب صدریوسی10پی ٹی آئی،غلام رسول نائب صدربھٹی برادری،منطورصدر لال شہباز کالونی ویلفیئر،شازیہ باجی،رحانہ باجی،یاسین باجی،ہمیرہ باجی ودیگر شامل تھے۔شمولیت اختیار کرنے والوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے پرچم کے سائے تلے کام کرنے کا اعلان کیا۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر: twitter.com/zarayenews
فیس بک: facebook/zarayenews
انسٹاگرام : instagram/zarayenews
یوٹیوب: @ZarayeNews


