Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
واپسی کے بعد فاروق ستار کی پہلی بڑی سیاسی کامیابی، سابق صدرکا ساتھ دینے کا اعلان | زرائع نیوز

واپسی کے بعد فاروق ستار کی پہلی بڑی سیاسی کامیابی، سابق صدرکا ساتھ دینے کا اعلان

دبئی واپسی کے بعد فاروق ستار کی پہلی بڑی سیاسی کامیابی، سابق صدرکا ساتھ دینے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی دبئی سے کراچی واپسی کے بعد انہیں بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

عشرت العباد سے ملاقات اورمستقبل کے حوالے سے طے کردہ لائحہ عمل کے بعد فاروق ستار نے سب سے پہلے مرکزی کمیٹی کو اعتماد میں لیا اور پالیسی کے تحت نئے عزم کے ساتھ کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایک روز قبل ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر پاک سر زمین پارٹی مختلف اضلاع کے درجن بھر کارکنان پہنچے۔ جنہوں نے فاروق ستار پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاک سرزمین پارٹی گارڈن ٹاؤن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سابقہ ٹاؤن صدر، ٹاؤن مِمبر شیخ عبدالسمیع ، موجودہ یوسی 18/A کے جوائنٹ صدر ارسلان عباسی، سابقہ یوسی مِمبر سلطان میر، ایوب ودیگر کارکنان نے تنظیم بحالی میں شمولیت اختیار کی۔