Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جامعہ کراچی، طالب علم پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، رپورٹ طلب | زرائع نیوز

جامعہ کراچی، طالب علم پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، رپورٹ طلب

جامعہ کراچی، طالب علم پر تشدد کے واقعے کا نوٹس، رپورٹ طلب

صوبائی وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کے طالب علم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ رینجرز حکام نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جامعہ کراچی میں چیکنگ کے دوران طالب علم پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت بھی حرکت میں آئی اور طالب علم پر تشدد کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیرجامعات سندھ اسماعیل راہو نے سیکریٹری یونیورسٹیز اور جامعہ کراچی کی وائس چانسلر نے طالب علم پر تشدد کے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر کی وجہ سے ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن چیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیر روایتی اقدامات ضروری ہیں جس کے لیے ہمیں سب کے تعاون اور اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ  طلبہ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، تعلیم اور تدریس کے ساتھ ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد جامعہ کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جہاں رینجرز کا عملہ تعینات ہے۔ جامعہ میں داخلے کے لیے طلبا سمیت اساتذہ کو بھی شناحت کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ کینٹینز بھی ختم کردی گئیں ہیں۔