لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین نے ایک نیا معافی نامہ ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا۔
اس معافی نامے میں بانی ایم کیو ایم اہنے مخصوص انداز اور لب و لہجے میں ترنم کے ساتھ کچھ لائنیں گاتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔
بانی ایم کیو ایم نے ہاتھ جوڑ کر، گالوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کرتے ہوئے کہا ‘ہم کا معاف کردو، ہم سے بھول ہوگئی’۔
Apology by MQM leader @AltafHussain_90 in style pic.twitter.com/QlrM6BsPeE
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 4, 2022
ایم کیو ایم کے قائد کے معافی نامے کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ان کی شناختی کارڈ واپسی اور تقریر پر پابندی کے حوالے سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
اسی کے ساتھ حال ہی میں عمران خان کی معافی کو قبول بھی قبول کی گئی یے، جس میں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔
آپ کے خیال میں کراچی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بانی ایم کیو ایم کو معافی ملنی چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں لکھیں!
