صحافی اسد طور کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر ٹکر مار دی۔
یوٹیوب پر ان سینسرڈ کام کرنے والے اسد طور کی گاڑی ٹکر لگنے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک پر دور گیلتی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
اسد طور نے اس حوالے سے اپنا ایک مختصر ویڈیو لاگ بنا کر ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں انہوں نے خیریت پوچھنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔
Thank you very much everybody for your prayers, tweets and messages, I’m Alhamdulillah safe. pic.twitter.com/pZMRN2IhGD
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) October 7, 2022
صحافی نے نوجوان اور معروف ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے توسط سے تھانے میں بھی درخواست جمع کرائی ہے تاکہ واقعے کی تحقیقات ہو سکیں۔
