نئی دہلی : پہلے کلبھوشن کو ماننے سے انکار، اب سزا ملنے پر بھارتی سرکار سنگین نتائج کی دھمکیوں پر اتر آئی، کلبھوشن کو پھانسی لگنے پر بلوچستان کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے رہنما سبرموامیئے سوامے نے اپنی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کلبھوشن کو پھانسی دیتا ہے تو بھارت بلوچستان کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے۔
If Pak hangs Jadhav then India must recognise Baluchistan as an independent country
— Subramanian Swamy (@Swamy39) April 11, 2017
اپنی گیدڑ بھبکیوں جیسے بیان میں بی جے پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اگر مزید بھارت مخالف اقدامات کیے گئے تو اگلے مرحلے میں سندھ کو بھی آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے۔ سماء
