Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں، سابق اولمپئن حنیف خان | زرائع نیوز

ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں، سابق اولمپئن حنیف خان

عنقریب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں ادارہ کے ملازمین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے حاجی شکیل خان

عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر ادارہ ترقیات کراچی کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نوجوان نسل کو تفریحی و صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے حاجی شکیل خان نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم اور کے ایچ اے اکیڈمی کے مابین کھیلے گئے نمائشی میچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسپورٹس گالا کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں ادارہ کے ملازمین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

اس موقع پر سابق اولمپئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں، جس کی مثال حال ہی میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کی بحالی ہے۔ گزشتہ دنوں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لئے ہاکی کیمپ میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے چار پلیئرز شامل تھے۔

ادارہ ترقیات کراچی پروفیشنل کوچز کی نگرانی میں ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی نے کہا کہ کے ڈی اے ہاکی ٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، امید ہے کہ کے ڈی اے ہاکی ٹیم کھیل کے میدان میں ادارہ کا نام روشن کرے گی۔

کے ڈی اے ہاکی ٹیم اور کے ایچ اے اکیڈمی کے مابین نمائشی میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا، میچ میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 3-1 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شاہ زیب نے 2 اور عمر نے ایک گول اسکور کیا جبکہ کے ایچ اے ہاکی ٹیم کے وحید الدین ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔آخر میں اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم نے سابق اولمپئن حنیف خان، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے حاجی شکیل خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور کے ایچ اے کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا