Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنر سندھ نے اورنگی میں فیملی کیئر اسپتال کا افتتاح کر دیا | زرائع نیوز

گورنر سندھ نے اورنگی میں فیملی کیئر اسپتال کا افتتاح کر دیا

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پرسابق میئرکراچی وسیم اختراورخواجہ اظہارالحسن بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں،سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے اقدامات اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال اورڈیجیٹل اکانومی کے فروغ،گوگل وفد سے ملاقات اور آئی ٹی سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پربھی بات چیت کی گئی،وفاقی وزیرنے گوگل وفد سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کا قیام خوش آئند ہے،دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے،وفاقی وزیرکی آئی ٹی کے فروغ میں بھرپوردلچسپی قابل فخرہے۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ سے سرمایہ کاری میں انقلاب آئیگا علاوہ ازیں گورنر کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن منصورنگرمیں ماں فیملی کیئراسپتال کا افتتاح کیا اوراسپتال کے توسیعی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا،یہ اسپتال ادارہ تعلیم اسلام ٹرسٹ کے زیراہتمام قائم کیا گیا ہے اورابتدائی طورپراس میں او پی ڈی شروع کی گئی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ٹرسٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،اورنگی ٹاؤن میں اسپتال کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہوںگی،صحت و تعلیم سماجی شعبہ کے اہم ترین جزو ہیں اوران شعبوں میں این جی اوزنمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں،لوگوں کو باہم جوڑنے کے مشن پرہوں اورکراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہربنانے کیلئے سبکوملکرکام کرنا ہوگا کیونکہ مسائل کے حل کیلئے اختیارسے زیادہ نیت ضروری ہوتی ہے۔