Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انٹر میڈیٹ سطح پر مینجمنٹ سائنس کی فیکلٹی متعارف کروانے پر غور | زرائع نیوز

انٹر میڈیٹ سطح پر مینجمنٹ سائنس کی فیکلٹی متعارف کروانے پر غور

کراچی:سندھ میں پہلی مرتبہ انٹر میڈیٹ سطح پر مینجمنٹ سائنس کی فیکلٹی متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے اس ضمن میں تجویز جلد آئی بی سی سی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ مینجمنٹ سائنس کی افادیت موجودہ دور میں بڑھ گئی ہے اس لیے کوشش کی جارہی ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر مینجمنٹ سائنس کے مضامین الگ سے پڑھائے جائیں تاکہ طلبہ کو گریجویشن اور ماسٹر لیول پر پریشانی کا سامنا نہ ہو اور اس کے بارے میں پہلے سے ہی طلبہ کو معلوم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی جانب سے تجاویز پیش کی جارہی ہیں دیگر فیکلٹی کی طرح اس فیکلٹی کو بہت جلد متعارف کروانے کے لیے غور شروع کردیا گیا اِس پر ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد آئی بی سی سی میں پیش کردیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین انٹر بورڈ کراچی سعید الدین کا کہنا تھا کہ بہت سے سرکاری کالجز ایسے ہیں جہاں طلبہ کی تعداد 1500کے قریب ہیں مگر اساتذہ نہیں ہیں جب تک ہم فیکلٹی اساتذہ پوری نہیں کریں گے اس وقت تک بہتر نتائج کی توقع رکھنا غلط ہے۔

انٹر بورڈ کے تحت ایک نتیجہ آنا رہتا ہے اس کے بعد مجموعی طور پر سرکاری کالجز کی کار کردگی پر مفصل رپورٹ سیکریٹری کالجز کو بھیجیں گے۔ ہماری تجویز ہے کہ جامعہ کراچی، آئی بی اے اور این ای ڈی جیسی جامعات کے فائنل ائیر کے طلبہ کو سرکاری کالجز میں انٹرن شپ پر پڑھانے کے لیے رکھ لیا جائے تاکہ اساتذہ کی کمی کو پور ا کیا جاسکے اور طلبہ کی تدریس کا عمل بھی باقاعدہ چل سکے۔