کراچی: پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن بلدیہ عظمی کراچی کے عہدیداران نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں اور وہ ہی وزیراعظم بنیں گے۔
پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر طاہر جمیل درانی، چیئرمین محمد رضوان خان، جنرل سیکریٹری انور بلوچ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غازی غلام مصطفی علی، سیکریٹری منہاج الحق ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاکر ذکی، آل احمد نقوی، نسیم احمد، جاوید قیصر، ریحانہ یاسمین، شائق علی و اراکین مجلس عاملہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کی 35ویں سالگرہ پر انھیں ملک کی تقدیر کے بدلنے والے عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
مشترکہ بیان عہدیداران نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ انکی سربراہی میں پاکستان ترقی کے منازل طے کرے گا۔ وہ ہی آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم ہوں گے۔ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے ایم سی بلاول بھٹو پر ناز کرتی ہے۔ جو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، صدر آصٖف زرداری کی پرچھائیں ہیں۔ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ہونہار اور ملک کے لئے مثال بنے، جرات مند چیئرمین کو انکی 35ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے کرتےہوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو پورا کریں گے جبکہ میئر کراچی بھی ان ہی کے ویژن پر کام کر رہے ہیں، ہم انکے بھی شانہ بشانہ ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تر سازشوں اور پی پی پی کے خلاف قیام سے ابتک ہونے والے مظالم پر ثابت قدم رہنے والے جیالوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ روٹی کپڑا اور مکان کا خواب بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔ ہم اپنے چیئرمین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور انکے لئے نیک تمناؤں کے علاوہ انکے لئے ہر اول دستہ کے کردار ادا کرنے کا ایفائے عہد بھی کرتے ہیں۔
