Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گبول ٹائون میں 3 بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار | زرائع نیوز

گبول ٹائون میں 3 بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:کراچی میں گبول ٹاﺅن کی ندی میں فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

مقتول بھائیوں پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزمان کے ساتھی مفرور ہیں، تینوں بھائیوں میں ایک منشیات فروش تھا، قتل کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفی عرف قاری اور غلام نبی عرف پسوڑی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول بھائیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ساتھی فرار ہیں۔تین بھائیوں کے قتل کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

گرفتار ملزمان نے بیان دیا کہ مقتول بھائیوں میں ایک بھائی منشیات فروش تھا۔گرفتار ملزم کے بیان کے مطابق ملزمان اور مقتولین میں منشیات کے پیسے کی لین دین میں تنازعہ ہوا تھا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور مچھر کالونی سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار افراد واقعے کے وقت فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ہمراہ تھے۔