Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ظواہری کی نئی آڈیو جاری ،امریکی دعوے سوالیہ نشان بن گئے | زرائع نیوز

ظواہری کی نئی آڈیو جاری ،امریکی دعوے سوالیہ نشان بن گئے

قاہرہ :القاعدہ نے اپنے سربراہ ایمن الظواہری کی ایک نئی آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جس کا دورانیہ 35منٹ کا ہے، جس کے بعد القاعدہ سربراہ کی ہلاکت کے امریکی دعوے پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

امریکی حکام نے رواں برس اگست میں افغانستان میں ایک حملے میں الظواہری کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھااور اسے اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد القاعدہ کیلئے سب سے بڑا نقصان قرار دیا تھا۔

ریکارڈنگ کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی جبکہ گفتگو کے سیاق و سباق سے بھی واضح نہیں کہ یہ کس دور کی ہے۔

امریکہ نے الظواہری کو دنیا کا مطلوب ترین انسان قرار دیتے ہوئے اس کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہے۔