Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان کو اپریل میں الیکشن کی امید | زرائع نیوز

عمران خان کو اپریل میں الیکشن کی امید

لاہور : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

انہوں نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو موقع نہیں دوں گا اقتدار کے لیے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے۔ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا۔عدالت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے،بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک کے دورے کیے ۔

عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے زیادہ بیرونی دورے کیے اتنے تو جب وزیراعظم تھا میں نے نہیں کیے۔

عمران خان نے سوال کیا کہ بلاول اپنے پیسے پر دورے کر رپے ہیں تو کیا بلاول بھٹو کے یہ نجی دورے ہیں۔

نہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا،اقتدار کی خاطر عوام کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔

عمران خان نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں۔ سریم کورٹ نے کہا تھا تمام جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کر سکتی ہے۔اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں، جنرل (ر) باجوہ سے رابطہ رہتا تھا۔