اسلام آباد : چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
پچھلی سردیوں میں چلغوزے 9 ہزار روپے کلو تھے تاہم رواں سال افغانستان کے سیاسی منطر نامے کے سبب پائن نٹ کی طلب کم رہی، قیمت بھی کم ہو گئی اور حکومت نے ٹیکس کم کرکے قیمت کو مزید گرا دیا۔
جہاں گذشتہ سال چلغوزے 9 ہزار روپے فی کلو تھے وہیں آج یہ بازار میں تقریبا نصف قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
طلب اور رسد کا قانون پہلے ہی قیمت پر بھاری تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چلغوزہ عوام کا آئٹم ہے ہی نہیں،محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف دیا ہے۔ جنہیں ان کی قیمت بڑھنے گھٹنے سے کوئی سروکار نہیں۔
ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔ ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔
