کراچی : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی کلاؤڈ پالیسی عملی اقدامات کے مراحل میں ہے، مصنوعی دانش اور فری لانسرز پالیسی پر متعلقہ فریقوں سے مشاورت جاری ہے۔
2022ء میں وزارت آئی ٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس سے منسلک اداروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو کوئی دوسری وزارت یا محکمہ اس سے قریب تر بھی نہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ براڈ بینڈ منصوبوں کی بدولت 2022ء میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 12 کروڑ 40 لاکھ 52 ہزار،موبائل فون کی زیر استعمال سمز کی تعداد 19 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ۔
