Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آب زم زم کے حوالے سے سعودی حکومت نے نئی شرط رکھ دی | زرائع نیوز

آب زم زم کے حوالے سے سعودی حکومت نے نئی شرط رکھ دی

اسلام آباد :سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔