Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی تو ایم کیوایم دھڑوں کو کون ملارہا ہے ؟ حافظ نعیم | زرائع نیوز

اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی تو ایم کیوایم دھڑوں کو کون ملارہا ہے ؟ حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کے ذریعے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے، جو ہر صورت بے نقاب کریں گے، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ہمارا مقابلہ پارٹیوں سے نہیں، مافیاز سے ہے، 8 جنوری کو شاہراہ قائدین پر ”اعلان کراچی“ تاریخی جلسہ عام کیا جائے گا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اجلاس پر ایکشن لے، پیپلز پارٹی قواعد کی خلاف ورزی اور طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے، بلاول بتائیں پیپلز پارٹی 2008 سے اقتدار میں ہے، آج تک کے فور منصوبہ مکمل کیوں نہیں ہوا،؟ نلکوں میں پانی کیوں نہیں آرہا، سرکاری اسپتال کچرے کا ڈھیر کیوں بنے ہوئے ہیں؟ ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں نوجوان قتل ہورہے ہیں، سرکاری اسکولوں کو اصطبل بنادیا گیا، اسٹبلشمنٹ کہتی ہے ہم غیر سیاسی ہیں تو زرداری، ٹیسوری ڈاکٹرائن کون کررہا ہے؟ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو کون ملارہا ہے؟ ۔